ریاست مدھیہ پردیش میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے، پورے ریاست کورونا متاثرین کی کل تعداد 101 ہے۔ حکومت کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ کورونا پروٹوکول کا خاص خیال رکھیں، ساتھ ہی اس بات کی بھی جانکاری دی گئی ہے کی صوبے میں 5 کروڑ 50 لاکھ میں سے 4 کروڑ 78 ہزار افراد کو ویکسین لگائی ہے۔
وہیں صوبے میں 70 فیصد لوگوں کو کورونا کا پہلا ٹیکہ لگ چکا ہے۔ کورونا کی تیسری لہر کے تعلق سے حکومت کی جانب سے انتظامات جاری ہیں۔