اردو

urdu

ETV Bharat / city

بچوں کے اغوا اور قتل کا معاملہ حل

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل مسلم اکثریتی شہر ممبرا کے شیل پھاٹا ماپے روڈ کی پہاڑی پر تھانے کرائم برانچ اور ڈائیگھر پولیس کی طرف سے جنگی پیمانے پر کھدائی کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

بچوں کے اغوا اور قتل کا معاملہ بے نقاب

By

Published : Apr 3, 2019, 6:02 PM IST

پولیس نے بچوں کی گمشدگی کے کیس میں گزشتہ دنوں ایک خاتون کو حراست میں لیا تھا جس نے پوچھ تاچھ کے دوران پولیس کو چونکا دینے والا خلاصہ کیا تھا۔

خاتون اور اس کے گروہ نے اب تک درجنوں بچوں کو اغواء کرنے کے بعد ان کا قتل کرکے اسی جنگل میں متعدد مقامات پر دفن کر دیا تھا۔

بچوں کے اغوا اور قتل کا معاملہ بے نقاب

جس پر تھانے کرائم برانچ کے ڈپٹی پولیس کمشنر دیپک دیوراج، ڈی سی پی بور سے اے سی پی میں رمیش دھمال اور دیگر کئی اعلیٰ پولیس افسران نے ان ملزمین کے بیان پر پہاڑی پر کھدائی کر لاشیں تلاش کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔

ملزمین میں دو خاتون اور ایک رکشہ ڈرائیور بھی شامل ہےپولیس کی حراست میں ہیں۔ پولیس کے ہاتھ ابتک کچھ نہیں لگا ہے لیکن مختلف مقامات پر اور دیگر مشینوں کے ذریعے کھدائی کرکے بچوں کی لاشیں تلاش کرنے کا کام جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details