راجستھان کے ضلع بھیلواڑہ کے علاقہ جہاز پور تھانہ علاقہ میں بناس ندی کے قریب گئوشالہ چوراہے کے نزدیک شادی کی تقریب سے واپسی کے دوران، اس المناک حادثے میں 4 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے اور 6 سے زائد لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو ضلعی اسپتال بھیج دیا گیا۔
ضلع اجمیر کے ساور کے علاقے سے آنے والی ایک کار اور ٹریلر رات گئے بھیلواڑہ دیوالی روڈ پر بناس چوراہا کے قریب مخالف سمت آتے ہوئے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ کار کا سامنے والا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا جس کی وجہ سے اس کار کو مکمل طور پر نقصان پہنچا۔