اردو

urdu

ETV Bharat / city

حاملہ خاتون کی موت کے بعد کورونا رپورٹ مثبت

جے پور کے ایس ایم ایس اسپتال میں ایک حاملہ خاتون کی آپریشن کے دوران موت واقع ہوگئی، موت کے بعد اس کی کورونا رپورٹ مثبت آنے سے میڈیکل ڈپارٹمنٹ حرکت میں آگیا اور خاتون کا مکمل ڈاٹا طلب کیا گیا۔

pregnant-woman-and-child-died-during-operation-sample-report-turns-out-corona-positive
حاملہ خاتون کی موت کے بعد کورونا رپورٹ مثبت

By

Published : Apr 27, 2020, 12:09 AM IST

ریاست راجستھان کے ضلع بھرت پور میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، اب تک کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 110 ہوگئی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے 2 خواتین کی موت بھی ہوگئی ہے۔

ہفتہ کے روز ویر تحصیل کے ہسامڈا گاؤں کی ایک حاملہ خاتون جے پور کے ایس ایم ایس اسپتال آپریشن کے دوران والدہ اور بچہ دونوں کی موت ہوگئی۔

حاملہ خاتون کی موت کے بعد کورونا رپورٹ مثبت

حاملہ خاتون کی موت کے بعد اس کی کورونا نمونہ لیا گیا جس کی رپورٹ کورونا مثبت پائی گئی ہے فی الحال خاتون اور بچے کی نعش کو ایس ایم ایس ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھا گیا ہے۔

دراصل تحصیل ویر گاؤں ہسامڈہ کی ایک ایک حاملہ خاتون کے لواحقین خاتون کو بھوساور کے اسپتال لے گئے تھے لیکن علاج کے دوران پتہ چلا کہ بچہ کی سانس نہیں چل رہی ہے جس کے بعد خاتون کو بھرت پور کے زنانہ اسپتال ریفر کردیا گیا، مزید سنگین صورتحال کی وجہ سے اس خاتون کو جے پور ریفر کردیا گیا لیکن خاتون کے اہل خانہ اسے بھرت پور کے نجی اسپتال لے گئے وہاں سے خاتون کو جے پور لے جانے کا مشورہ دیا گیا جس کے بعد 25 اپریل کو جے پور کے ایس ایم ایس اسپتال میں اس خاتون کا آپریشن کیا گیا لیکن رات 1 بجے ہی اس خاتون کی موت ہوگئی۔

صبح کے وقت اس عورت کا نمونہ کورونا مثبت پایا گیا۔ فی الحال خاتون اور اس کے بچے کی نعش کو ایس ایم ایس ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھا گیا ہے۔

حاملہ خاتون کی رپورٹ آنے کے بعد فورا ہی میڈیکل ڈیپارٹمنٹ حرکت میں آیا اور خاتون کا مکمل ڈاٹا نکالا گیا کہ کون کون لوگ گاؤں میں اسکے رابطہ میں آئے تھے، بھوساور اور زنانہ اسپتال میں اس خاتون سے رابطے میں کون آیا تھا اس کے علاوہ میڈیکل ڈیپارٹمنٹ نے بھی سریش یادو اسپتال میں اس کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔

اسی دوران سی ایم ایچ او نے بتایا کہ ڈاکٹر اور نرسنگ ورکر جو خاتون کے ساتھ رابطے میں آئے ہیں۔ ان کے نمونے لئے جائیں گے اور ان کو کورینٹین کرلیاگیا ہےا۔ اس وقت بھرت پور ضلع میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ اب تک کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 110 ہو چکی ہے اور 02 خواتین اس وبا کی وجہ سے فوت ہوچکی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details