ریاست راجستھان میں بھرت پور ڈویژن کے ضلع سوائی مادھو پور میں بڑی اودیئی گاؤں میں ایک شخص کی پانی کی ٹنکی سے کود جانے سے موت ہوگئی۔
ٹنکی سے کودنے سے ایک شخص کی موت - پانی کی ٹنکی سے کود جانے سے موت
بھرت پور ڈویژن کے ضلع سوائی مادھو پور میں ذہنی طور سے کمزور شخص نے پانی کی ٹنکی سے کود کر اپنی جان دے دی۔
ٹنکی سے کودنے سے ایک شخص کی موت
موصولہ اطلاع کے مطابق گاؤں کا رام چرن جانگڑ(50)صبح گاؤں میں چنبل کا پانی لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے پانی کی ٹنکی پر چڑھ گیا، لوگوں نے اسے سمجھانے کی کافی کوشش کی لیکن اس نے کسی کی بات نہیں سنی اور آخر میں جے شری رام کا نام لیتے ہوئے ٹنکی سے چھلانگ لگا دی۔
رام چرن کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد اہل خانہ کے حوالے کردیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ رام چرن ذہنی طور پر کمزور تھا۔
Last Updated : Aug 28, 2020, 11:06 PM IST