اردو

urdu

ETV Bharat / city

doctor couple shot dead: بھرت پور میں ڈاکٹر جوڑے کا قتل، ملزم فرار - کالی باغچی میں ڈکٹر جوڑے کا قتل

بھرت پور میں نامعلوم دو شرپسند بائیک سواروں نے کار میں سوار ڈاکٹر جوڑے doctor couple پر زیرو پوائنٹ کے فاصلے سے فائرنگ شروع کردی جس سے دونوں کی ہی موقع پر موت ہوگئی۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

Doctor couple shot dead in broad daylight in Rajasthan
بھرت پور میں ڈاکٹر جوڑے کا قتل، ملزم فرار

By

Published : May 29, 2021, 7:46 AM IST

ریاست راجستھان کے بھرت پور میں نامعلوم بائیک سواروں نے جمعہ کے روز ایک ڈاکٹر جوڑے کو ان کی گاڑی میں گولی مار (doctor couple shot dead) کر ہلاک کردیا۔ واقعہ کالی باغچی کے علاقے میں پیش آیا اور ہلاک ہونے والوں کی شناخت ڈاکٹر سدیپ گپتا dr sudip gupta اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر سیما گپتا dr sima gupta کے نام سے ہوئی ہے۔

doctor couple shot dead: بھرت پور میں ڈاکٹر جوڑے کا قتل، ملزم فرار

بھرت پور سٹی سرکل آفیسر ستیش ورما نے بتایا کہ شام کے قریب ساڑھے چار بجے شری رام اسپتال کے ڈائریکٹر اور ان کی اہلیہ اپنی گاڑی میں ہیراداس کی طرف جارہے تھے کہ دو موٹرسائیکل سوار شرپسندوں نے ان پر حملہ کیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

سدیپ گپتا کے سر میں گولی لگی تھی جبکہ اس کی بیوی کے سینے میں گولی لگی تھی۔دونوں کو آر بی ایم ڈسٹرکٹ اسپتال میں مردہ حالت میں لایا گیا۔

پولیس اور ڈاگ اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر کرائم سین سے شواہد اکٹھے کیے۔اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔اس حملے کا تعلق 2019 کے واقعے سے بتایا جارہا ہے جو 7 نومبر کو سوریا سٹی میں پیش آیا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ ڈاکٹر سیما گپتا اور اس کی ساس نے اپنے گھر میں ڈاکٹر سودیپ کی نام نہاد گرل فرینڈ اور اس کے 6 سالہ بیٹے کو آگ لگا دی تھی جس کے بعد ان پر یہ حملہ کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details