ریاست راجستھان کے بھرت پور کے علاقے ندبائی پولیس اسٹیشن کے گاؤں میں پسماندہ طبقے کے لوگوں نے گاؤں کے بڑے لوگوں پر الزام لگایا ہے کہ انہیں گاؤں میں آر او پلانٹ سے پانی نہیں بھرنے دیا جاتا ہے۔
گزشتہ 27 مئی کی شام کو جب دلت سماج کے کچھ لوگ پانی بھرنے کے لیے گئے تو گاؤں کے شرپسندوں لوگوں نے ان کے ساتھ مار پیٹ شروع کردی جس کی وجہ سے پولیس میں شکایت درج کروا کر ملزموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
متاثرہ فریق نے کہا کہ جب وہ لوگ پانی بھرنے آر او کے پاس جاتے ہیں تو ان کے ساتھ بدسلوکی کی جاتی ہے اور مار پیٹ بھی کی جاتی ہے۔ کیس درج کیے جانے کے بعد دیہی سی او انل مینا ہفتے کی صبح موقع پر پہنچ آر او پلانٹ کا معائنہ کیا۔
دیہی سی او انل مینا کے مطابق گاؤں کے ایک فریق نے شکایت درج کروائی ہے کہ پانی نہ بھرنے دینے سے ان کے ساتھ مار پیٹ کی گئی ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور تفتیش کی جارہی ہے۔
متاثرہ فریق کی خواتین نے بتایا کہ وہ دلت ہیں اور اعلی ذات کے لوگ انہیں آر او سے پانی نہیں بھرنے دیتے ہیں۔تین دن پہلے دبنگوں نے دلتوں سے لڑنا شروع کیا جب وہ پانی بھرنے کے لئے آر او پلانٹ میں گئے تھے۔