اطلاعات کے مطابق ایک چاچا نے اپنے بھتیجے کو گلا ریت کر ہلاک کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ شوا کی شادی کے 10 برس ہو چکے تھے لیکن اس کو کوئی بھی اولاد نہیں تھی۔ تانترک نے چاچا شوا کو صلاح دی کہ کسی اپنے کی بلی دینے سے اس کی اہلیہ کو بچہ پیدا ہوگا۔ شوا نے تانترک کی بات مان کر اس واقعے کو انجام دیا۔
بچے کی خواہش میں چچا نے بھتیجے کی بلی چڑھائی - تانترک کے کہنے پر بلی دی
ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور میں واقع ونوبا ٹولا گاؤں میں بچے کی خواہش رکھنے والے چچا نے تانترک کے کہنے پر اپنے بھتیجے کی بلی (قربانی) دے دی۔
بھاگل پور میں بچے کی بلی
تانترک نے شوا سے کہا تھا کہ دوالی کی رات گھر کے ہی کسی بچے کی بلی دینے سے بچہ پیدا ہوگا۔ اس کے بعد تانترک کی بات میں آکر شوا نے بھتیجے کو چاکلیٹ کا لالج دے کر باہر بلایا اور بانس بٹی میں معصوم کی بلی دے دی۔
اس حادثے کا انکشاف پیر کے روز صبح ہوا۔ حادثے کی اصلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی۔ پولیس نے فی الحال لاش برآمد کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس تانترک اور اہل خانہ کی تلاش کر رہی ہے۔