بہار کے بھاگلپور ضلع کے لودی پور تھانہ علاقہ سے ایکسائز محکمہ کی ٹیم نے کثیر مقدار میں شراب کے ساتھ دو اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔
بھاگلپور ایکسائز سپرنٹنڈنٹ اوما شنکر پرساد نے پیر کو یہاں بتایا کہ جھارکھنڈ سے غیر قانونی انگریزی شراب کی ایک بڑی کھیپ بھاگلپور سے گذرنے کی اطلاع پر ایکسائز انسپکٹر چندن کمار کی قیادت میں تشکیل خصوصی ٹیم نے اتوار کی رات زیرو مائل کے نزدیک گھیرا بندی کی۔
اس دوران ایک مینی ٹرک کو روک کر تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران 143 کارٹن میں رکھی گئی 4068 بوتل انگریزی شراب ضبط کی گئی۔