اردو

urdu

بھاگلپور: سڑک حادثہ میں دو افراد کی موت

By

Published : Feb 7, 2020, 7:40 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 1:31 PM IST

بہار میں بھاگلپور ضلع کے مختلف تھانہ علاقوں میں سڑک حادثات میں دو لوگوں کی موت ہوگئی اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔

Two killed, three injured in road accident in Bhagalpur
بھاگلپور: سڑک حادثہ میں دو لوگوں کی موت، تین زخمی

پولیس نے بتایا کہ ضلع کے پیر پینتی تھانہ علاقہ کے کرتنیاں گاﺅں کے نزدیک مرزا چوکی بھگویا شاہراہ پر کل رات ٹرک کی زد میں آنے سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔


متوفی کی شناخت کرتنیاں گاﺅں باشندہ گنوری پاسوان (50) کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ مرزا چوکی بازار سے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ موٹر سائیکل سے اپنے گھر لوٹ رہا تھا تبھی ٹرک نے موٹر سائیکل میں ٹکر مار دی۔

واقعہ کے بعد ٹرک کا ڈرائیور فرار ہو گیا۔ زخمیوں کو پیر پینتی کے ریفرل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔


ذرائع نے بتایا کہ ضلع کے رنگرا تھانہ علاقہ کے بھوانی پور گاﺅں کے نزدیک کل رات نیشنل ہائی وے نمبر 31 پر ایک ٹریکٹر اور موٹر سائیکل کے مابین ہوئی ٹکر میں ایک نوجوان کی موت ہوگئی اور ایک دیگر شدید طور سے زخمی ہوگیا۔

متوفی کی شناخت مدھے پورا ضلع کے رتوارا تھانہ علاقہ کے اجمیری پور گاﺅں باشندہ سرویش کمار (26) کے طور پر کی گئی ہے۔ سرویش اپنے ایک رشتے دار کے ساتھ موٹر سائیکل سے رنگرا علاقہ کے ٹن گنگا گاﺅں سے اپنے گاﺅں لوٹ رہا تھا تبھی یہ حادثہ رونما ہوا۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کےلیے بھیج دی گئی ہیں۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 1:31 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details