اس سلسلے میں میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے، پولس سپرنٹنڈنٹ کیمور دلنواز احمد نے بتایا کہ 23 اپریل 2020 کو ، دشہرہ کے قریب دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار نامعلوم افراد نے ایک ٹریکٹر ڈرائیور دیپک کمار سنگھ کو کھیت میں لے جا کر ہاتھ پاؤں باندھ دیا۔
اوراس کےبعد موبائل اور 6000 روپیے لوٹ لیا۔ اس طرح کا ایک واقعہ دریائے کدرہ کے پار پرکاش بھٹہ کے قریب بھی پیش آیاتھا۔
دو موٹرسائیکلوں پر سوار تین جرائم پیشہ افراد 30 اپریل کو ٹریکٹر لوٹ کر موٹرسائکل پر فرار ہوگئے۔