اس کی زندہ مثال ہے اردو زبان سیل کی طرف سے منعقدہ اردو تحریری مقابلے میں بچوں کی کثیر تعداد میں شرکت۔ اس تحریری مقابلے میں سبھی میڈیم کے بچے شامل تھے جنہیں اردو سے والہانہ لگاؤ ہے۔
نئی نسل میں اردو کے تئیں بڑھ رہی ہے رغبت اس تحریری مقابلے کو تین زمروں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ پہلا میٹرک، دوسرا گیارہویں اور بارہویں کلاس کے بچے اور بچیاں اور تیسرا زمرہ گریجویشن کر رہے بچوں کیلئے مختص تھا۔
تینوں ہی زمروں کے بچوں کیلئے الگ الگ عنوانات طےکئے گئے تھے۔ جس پر ان بچوں کو اپنی تحریری صلاحیت کا اظہار کرنا تھا۔ اور بچوں کی اتنی کثیر تعداد میں شرکت سے منتظمین بھی کافی خوش تھے۔
اردو ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے ہر برس طلباء و طالبات کیلئے تحریری و تقریری مقابلے کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ جس میں اول تا سوم آنے والے بچوں کو ضلع سطح کے پروگرام میں سند و نقد انعامات سے نوازا جاتا ہے۔ اس کا مقصد بچوں میں اردو کےتئیں رغبت پیدا کرنا ہے اور اردو ڈائریکٹوریٹ اپنی اس کاوش میں کامیاب رہا ہے۔