اردو

urdu

ETV Bharat / city

دکاندار کا گولی مار کرقتل - بھاگلپور ضلع کے براری تھانہ

بھاگلپور ضلع کے براری تھانہ علاقہ میں کچھ مسلح بدمعاشوں نے ایک کیرانہ دکاندار کا گولی مارکرقتل کر دیا۔

shopkeeper shot dead in bhagalpur
shopkeeper shot dead in bhagalpur

By

Published : Aug 18, 2020, 9:51 PM IST

بھاگلپور: بہار میں بھاگلپور ضلع کے براری تھانہ علاقہ میں کچھ مسلح بدمعاشوں نے ایک کیرانہ دکاندار کا گولی مارکرقتل کر دیا۔
پولیس ذرائع نے منگل کو یہاں بتایاکہ اس علاقہ کے نیو ہاﺅسنگ بورڈ کالونی باشندہ کرانہ دکاندار ڈبلیو یادو سموار دیر رات گھر میں ٹی وی دیکھ رہا تھا تبھی دو بدمعاش اس کے گھر میں داخل ہوکر گولی مار دی اور بھاگ گئے۔ جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
ذرائع نے بتایاکہ کچھ دن قبل متوفی کا پڑوسیوں سے جھگڑا ہوا تھا اور اس دوران پڑوسیوں نے اسے دھمکی دی تھی۔ ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کیلئے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج اسپتال بھیج دی ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ اس سلسلے میں متوفی کی اہلیہ کے بیان پر پولیس نے ایک نامزد ایف آئی آر درج کرلی ہے اور بدمعاشوں کی گرفتاری کیلئے سبھی ممکنہ ٹھکانوں پر چھپاے ماری کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details