اردو

urdu

بھاگلپور: خصوصی مہم کے ذریعے بدمعاشوں کی گرفتاری

سینیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ آشیش بھارتی نے بتایا کہ اس مہم کے تحت ضلع کے مختلف تھانہ علاقوں میں متعدد معاملوں میں فرار چل رہے 97 بدمعاشوں کو گرفتار کیاگیا ہے۔

By

Published : Nov 15, 2019, 11:52 PM IST

Published : Nov 15, 2019, 11:52 PM IST

بدمعاشوں، شراب اسمگلروں کی گرفتاری

ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور میں بدمعاشوں اور شراب اسمگلروں کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے تحت پولیس نے گذشتہ چوبیس گھنٹے میں 97 بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے ۔

سینیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ آشیش بھارتی نے بتایا کہ اس مہم کے تحت ضلع کے مختلف تھانہ علاقوں میں متعدد معاملوں میں فرار چل رہے 97 بدمعاشوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار بدمعاشوں میں تین خونخوار بھی شامل ہیں۔مہم کے دوران کثیر مقدار میں دیسی شراب اور انگریزی شراب بھی برآمد کی گئی ہیں۔

اس دوران مختلف تھانہ علاقوں سے پولیس کے ذریعہ 64 غیر ضمانتی اور 44 ضمانتی وارنٹیوں کی تکمیل کرائی گئی ہے جبکہ قرقی ضبطی کے 03 معاملوں پر عمل آوری کی گئی ہے۔

مسٹر بھارتی نے بتایاکہ ضلع کے مختلف حصوں میں غیر قانونی طور سے چل رہی کل 1261 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی اور اس دوران غیر کاغذات والی 85 گاڑیوں سے بطور جرمانہ کل 92,000 ہزار روپے وصول کئے گئے ۔

ضلع کے سبھی تھانہ صدور کو ہدایت دی گئی ہے کہ اگر اپنے اپنے علاقوں میں مجرمانہ سرگرمیوں اور غیر قانونی شراب کے کاروبار پر پوری طرح سے لگام لگانے میں ناکام ہوتے ہیں تو انکے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details