تربیتی پروگرام میں عازمین حج کو بنیادی معلومات سمیت ارکان حج کے تعلق سے معلومات دی گئی۔ اس موقعے پر حاجی فاروق نے کمپیوٹر پر گرافک کی مدد سے عازمین حج کو حج و عمرہ کا طریقہ بتایا، ساتھ ہی عازمین حج کو وہاں کے موسم کی بھی معلومات دی گئی، مزید صلاح دی گئی عازمین وہاں کھانے پینے میں احتیاط کریں، تاکہ عبادت میں آسانی ہو۔
اس موقعے پر مولانا اسجد ناظری نے حج کے ارکان و فرائض کے بارے میں بتایا، اور وہاں پر عبادات کے فضائل سے عازمین کو واقف کرایا۔