اردو

urdu

ETV Bharat / city

Government Provide all Facilities to Industrialists in Bihar: صنعت لگانے والوں کو ہر ممکن سہولیات دینے کے لیے حکومت کوشاں - بہار میں صنعت کو سہولیات

بہار کے ماحولیات و جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر نیرج کمار سنگھ 'ببلو' Bihar Environment and Forests Minister Neeraj Kumar Singh نے کہا کہ ریاست میں بڑے اور چھوٹے صنعت لگانے والوں کو حکومت کی طرف سے ہر ممکن سہولیات مہیا کرایا جائے گا۔

Government Provide all Facilities to Industrialists in Bihar
Government Provide all Facilities to Industrialists in Bihar

By

Published : Jan 11, 2022, 8:13 AM IST

بھاگلپور: بہار کے ماحولیات و جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر نیرج کمار سنگھ 'ببلو' نے آج کہا کہ ریاست میں بڑے Minister for Environment and Forests and Climate Change Neeraj Kumar Singh، چھوٹے صنعت لگانے والے لوگوں کو سہولیات مہیا کرانے کے لیے ریاستی حکومت ہرممکن کوشش کر رہی ہے۔

ببلو نے پیر کو آلودگی کنٹرول بورڈ Pollution Control Board Bhagalpur کے ریجنل دفتر کا بنیاد رکھنے کے بعد ایک تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھاگلپور میں ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ کا ریجنل دفتر ہونے سے جن بڑے چھوٹے صنعت لگانے والے افراد کو پٹنہ اور برونی جانا پڑتا تھا، اب ان کے لئے ریجنل دفتر یہاں ہوجائے گا۔ اس دفتر سے لوگوں کو کافی سہولیات ہوں گی اور روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے۔

وزیرنے کہا کہ جس طرح مرکزی اور ریاستی حکومتیں چاہتی ہیں کہ ریاست میں صنعت کو فروغ ملے اور روزگار میں اضافہ ہو سکے۔ اس کے لئے بھاگلپور میں آلودگی کنٹرول بورڈ کے اس دفتر کی ضرورت تھی Pollution Control Board office Bhagalpur۔ پوری امید ہے کہ یہ دفتر جلدبن کر تیار ہوجائے گا اور بھاگلپور ، نوگچھیا اور بانکا اضلاع کے لوگوں کیلئے فائدہ مند ہوگا۔

وزیر نے کہاکہ ریاست میں ابھی 20 سے زائد مقامات پر آلودگی کنٹرول اسٹیشن قائم ہیں اور بقیہ پینتیس مقامات پر ایسے اسٹیشن قائم کرنے کا کام جلد پورا کرلیا جائے گا۔ وہیں، آلودگی سے متعلق شکایتوں کے ازالے کے لیے ایک پورٹل بنایا گیا ہے۔

مسٹرببلو نے کہا کہ مرکزی حکومت کی گائیڈ لائن اور آلودگی کے بڑھتے مسائل کو دیکھتے ہوئے ریاست میں لال اینٹ کی تعمیر پر روک لگانے کی تیاری کی جارہی ہے ۔ اس اینٹ میں مٹی کی کٹائی سے کسانوں کی فصلیں برباد ہورہی ہیں، کھیت کی پیدواری قوت کم ہورہی ہے تو وہیں دوسری جانب مٹھی کی سطح بھی روز بروز گھٹتی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:

وزیرنے کہاکہ ریاست میں این ٹی پی سی کے بجلی پلانٹوں کی فلائی ایش سے تعمیر اینٹ کے کاروبار کو فروغ دیاجارہاہے ۔ اس کے لئے بجلی پلانٹوں سے مفت میں فلائی ایش مہیا کرانے کیلئے این ٹی پی سی سے بات چیت چل رہی ہے ۔ ابھی لال اینٹ کی تعمیرپر مکمل طور پر روک نہیں لگا سکتے ہیں۔ اس لئے بڑے پیمانے پر فلائی ایش سے تیار اینٹ کو بازار میں پہنچانے کاکام کیاجارہاہے۔ تاکہ عام لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details