ریاست بہار کے بھاگلپور شہر میں ملک میں مختلف فرقوں اور مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان پیدا ہوئی کھائی کو کم کرنے کے مقصد سے کاروان فلاح انسانیت بورڈ کے زیر اہتمام ایک مذاکرہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف مذاہب کے نمائندوں نے شرکت کی اور معاشرے میں امن بھائی چارہ کی فضا کس طرح قائم ہو اس پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
کاروان فلاح انسانیت بورڈ کے بانی مولانا سید سلمان حسینی ندوی نے کہا کہ سب کا خدا ایک ہے، بس اس کو الگ الگ ناموں سے پکارا جاتا ہے اور ہم سبھی انسان آدم اور حوہ کی اولاد ہیں تو آپس میں اتنا تفرقہ کیوں ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے ایک دوسرے مذاہب کے لوگوں سے بات چیت کی جائے اور بین المذاہب مذاکرے کیے جائیں اس سے آپسی بھائی چارہ کا فروغ ہوگا اور ایک بہتر معاشرے کی تشکیل عمل میں آئے گی۔