ریلوے نے لاک ڈاؤن کے بعد لوکل ٹرینوں کا کرایہ تین گنا تک اضافہ کیا ہے، پانچ سے دس کیلو میٹر کی دوری والے اسٹیشنوں پر جانے کے لیے پہلے 10 روپئے کرایہ تھا اب 30 روپئے ہیں، جس کی وجہ سے غریب مسافروں کا کافی مشکالات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
'ریل ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافے سے ہر کوئی پریشان' - بھاگلپور کے طلبا و طالبات
بہار کے ضلع بھاگلپور کے طلبا و طالبات نے ریل کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لینے کا حکومت سے مطالبہ کیا ہے، انھوں نے کہا کہ جیب خرچ کے لیے جو پیسہ ملتا ہے وہ اب کرائے میں ختم ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ریل ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافے سے ہر کوئی پریشان
بھارتیہ ریل دنیا کی سب سے بڑی ریل ہے اور ریلوے غریبوں اور عام لوگوں کی سواری مانی جاتی ہے، آس پاس کے لوگ شہروں میں کام کرنے کے لیے روزآنہ ریل کا استعمال کرتے ہیں لیکن ریلوے نے جس طرح سے بے تحاشا کرایہ بڑھا دیا ہے اس سے غریب غرباء پر بے حد اثر پڑ رہا ہے۔
لوگوں کا ماننا ہے کہ ریلوے سہولت کے نام پر اسٹیشنوں کی رنگ و روغن کرنے کے علاوہ کوئی سہولت فراہم نہیں کر رہی ہے لیکن کرایہ میں دو گنا سے تین گنا اضافہ کر دیا ہے، اس لیے ہر کوئی حکومت سے ریل کرائے کی قیمتوں کو کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔