ریاست بہار کے بھاگلپور ریلوے اسٹیشن پر جہاں عام دنوں میں مسافروں کا ہجوم رہتا ہے لیکن اتوار کے روز جنتا کرفیو کی وجہ سے چند مسافر ہی نظر آئے۔
انہیں میں سے ایک مسافر تھے جو احمد آباد سے بذریعہ فلائٹ پٹنہ آئے۔ پٹنہ سے بذریعہ ٹرین نوگچھیا بھاگلپور سے 35 کیلو میٹر دور ہے وہاں پہنچے اور پھر وہاں سے وہ 6 گھنٹہ پیدل سفر کر کے بھاگلپور ریلوے اسٹیشن اس امید میں آئے کہ بانکا جانے کا کوئی انتظام ہوجائےگا لیکن یہاں کوئی انتظام نہ دیکھ کر وہ پریشان ہوئے۔
ریلوے اسٹیشن پر موجود میڈیکل ٹیم نے جب اس مسافر کو چیک کیا تو معلوم ہوا کہ ان میں کورونا وائرس کا شبہ ہےاس لئے کہ چیک کی جانے والی مشین ان کا درجہ حرارت 98 سے اوپر دکھا رہی ہے۔
اس کے بعد ریلوے اسٹیشن پر افرا تفری مچ گئی اور ان کو آئسولیشن میں رکھنے کیلئے ایمبولینس بلایا گیا۔ کورونا کو چیک کرنے والے ڈاکٹرز نے بتایا کہ اگر کسی کا درجہ حرارت 97.8 تک ہے تو وہ نارمل ہے لیکن اس سے زیادہ پائے جانے پر کورونا ہونے کا شبہ ہوتا ہے حالانکہ اس کے پازیٹیو یا نگیٹیو ہونے کی تصدیق کورونا کی مخصوص جانچ کے بعد ہی ہوپاتی ہے۔