مظفر پور: بہار اسمبلی انتخاب کی تشہیر کے لیے مظفر پور پہنچے جن ادھیکار پارٹی کے سربراہ پپو کا اسٹیج اچانک ٹوٹ جانے سے سابق رکن پارلیمنٹ پپو یادو کا ہاتھ ٹوٹ گیا ہے۔ اس حادثہ میں کئی لوگوں کے سنگین طور پر زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ حادثہ کے وقت اسٹیج پر بڑی تعداد میں لوگوں کا ایک جم غفیز موجود تھا۔
حادثہ کے بعد پپو یادو نے صحافیوں سے کہا کہ لوگوں کے پیار اور محبت کے سبب انہیں زیادہ چوٹ نہیں آئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'میں صحت مند ہو کر جلد عوام کے درمیان واپس آؤں گا'۔
مزید پڑھیں:بہار اسمبلی انتخابات: مسلم آرکشن مورچہ کی نتیش کو حمایت