اردو

urdu

ETV Bharat / city

بھاگلپور: پہلے مرحلے میں پرامن پولنگ - پولنگ مراکز

بہار اسمبلی انتخابات 2020 کے پہلے مرحلہ کے تحت بھاگلپور کی دو اسمبلی سیٹوں پر بھی ووٹ ڈالے گئے۔ دوسرے مرحلہ کی ووٹنگ 3 نومبر کو ہوگی جب کہ آخری مرحلہ میں 7 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور 10 نومبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی اور نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

1st phase polling
بھاگلپور: پہلے مرحلے میں پرامن پولنگ

By

Published : Oct 28, 2020, 8:28 PM IST

بھاگلپور ضلع کے کہلگاؤں اور سلطان گنج اسمبلی حلقوں میں پرامن طریقے سے ووٹنگ ہوئی۔ صبح آٹھ بجے سے ووٹنگ کا وقت شروع ہوتے ہی لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا، صبح کے وقت پولنگ بوتھ پر ووٹروں کی تھوڑی بھیڑ نظر آئی لیکن بعد میں کسی بھی بوتھ پر رائے دہندگان کی بھیڑ دیکھنے کو نہیں ملی، کیونکہ الیکشن کمیشن نے کووڈ-19 کے پیش نظر پولنگ مراکز میں اضافہ کر دیا تھا۔ تاکہ سماجی دوری کا خیال رکھا جائے اور اس معاملے میں الیکشن کمیشن کا یہ طریقہ کافی حد تک کامیاب رہا۔

بھاگلپور: پہلے مرحلے میں پرامن پولنگ

ضلع میں ہوئے انتخابات کے دوران کسی طرح کے ہنگامے کی اطلاع نہیں ہے۔ لوگ بے روزگاری، مہنگائی، کرپشن اور تعلیم کے مسئلے پر ووٹ دے رہے ہیں اور اگر کچھ ووٹروں کی بات مانیں تو بہار میں موجودہ حکومت سے لوگوں میں خاصی ناراضگی نظر آئی۔

بھاگلپور کے کہلگاؤں میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان زبردست ٹکر ہے۔ جب کہ سلطان گنج میں جے ڈی یو اور آر جے ڈی کے بیچ سخت مقابلہ ہے۔ بھاگلپور ضلع کی بقیہ پانچ سیٹوں پر دوسرے مرحلہ میں پولنگ ہوگی۔ کورونا وبا کے پیش نظر الیکشن کمیشن کی طرف سے پختہ انتظامات دیکھنے کو ملا۔ ہر پولنگ بوتھ پر ووٹروں کیلئے سنیٹائزر اور تھرمل اسکریننگ کا انتظام کیا گیا تھا، ساتھ ہی ہاتھ میں دستانے کے طور پر استعمال کرنے کیلئے پولیتھن دیا جا رہا تھا تاکہ کورونا انفیکشن سے ایک دوسرے کو محفوظ رکھا جائے۔

مزید پڑھیں:

مودی کے دو کروڑ روزگار کے وعدہ پر راہل گاندھی کا طنز

آپ کو بتادیں کہ' دوسرے مرحلہ کی ووٹنگ 3 نومبر کو ہوگی جب کہ آخری مرحلہ میں 7 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور 10 نومبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی اور نتائج کا اعلان ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details