اردو

urdu

ETV Bharat / city

قحط سالی سے کسان پریشان

ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور اور اس سے متصل جھارکھنڈ کے زیادہ تر علاقے قحط سالی کی زد میں آسکتے ہیں۔

قحط سالی سے کسان پریشان

By

Published : Aug 24, 2019, 9:41 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 3:58 AM IST


ملک کے متعدد علاقوں میں بھاری بارش کی وجہ سےجہاں لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے وہیں ریاست بہار کے بھاگلپور اور اس سے متصل جھارکھنڈ کے گڈا کے زیادہ تر علاقوں میں لوگ پانی کے لیے ترس رہے ہیں جس کی وجہ سے کسان برادری کو مایوسی کا شکار ہونا پرتا ہے۔

دھان کی فصل کا موسم ہونے کی وجہ سے کسانوں کو کافی زیادہ پانی کی ضرورت پڑتی ہے جس کے لیے ان کو بارش پر منحصر ہونا پڑتا ہے چونکہ انکے یہاں سینچائی کی سہولت اس مقدار میں نہیں کہ وہ بنا بارش کے ہی اپنی فصل کو تیار کرسکیں۔

قحط سالی سے کسان پریشان

بارش نہ ہونے کی وجہ سے وہان کے ندی نالے سب خشک ہیں اور سینچائی کا کوئی نظم نہ ہونے کی وجہ سے کسانوں کے سر پر قحط سالی کا خطرہ منڈلا رہا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بہار کے بھاگلپور، بانکا اور اس سے متصل ضلع گڈا کے کسانوں کی اصل فصل دھان کی ہوتی ہے، دھان کی بدولت ہی کسانوں کی حالت بہتر ہوتی ہے ۔

مذکورہ علاقے کے زیادہ تر کسان دھان کی کھیتی کے لیے بارش کے پانی پر منحصر ہوتے ہیں اگر بارش نے ساتھ دیا تو دھان کی فصل ہوگی ورنہ زیادہ تر علاقوں کے کسانوں کے پاس سینچائی کی کوئی سہولت نہیں ہوتی ہے۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 3:58 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details