اردو

urdu

ETV Bharat / city

یادگیر: سرسید کے پیغامات کو آگے بڑھانے کی ضرورت، دانشوروں کا خطاب - یادگیر ای ٹی وی بھارت خبر

یادگیرمیں یوم سرسید کے عنوان سے منعقد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عزیزاللہ سرمست نے کہا کہ مسلمانوں کو عصری تعلیم میں سبقت حاصل کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے طلباء طالبات پر زور دیا کہ وہ کبھی احساس کمتری کا شکار نہ ہوں بلکہ اپنی کمزوریوں پر قابو پاکر انہیں دور کرنے کی کوشش کریں۔

سرسید کے پیغامات
سرسید کے پیغامات

By

Published : Oct 30, 2021, 12:45 PM IST


ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل کے زیراہتمام شہر کے صبا کالج میں جلسہ یوم سرسید کا انعقاد عمل میں آیا۔

سرسید کے پیغامات
اس جلسہ کی صدارت سینیئر صحافی عزیز اللہ سرمست نے کی۔

اس موقع پر جانثار کوثر چیئرمین صبا کالج نے شال پوشی و گلپوشی کے بجائے کتابوں کا تحفہ دینے کی تحریک کو آگے بڑھاتے ہوئے ممتاز شاعر جیلانی شاہد مرحوم کے 3 شعری مجموعے کلام کا تحفہ پیش کیا۔

اس موقع پرقاضی الدین صدیقی نے سرسید احمد خان کی حیات و خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سرسید نے مغلیہ سلطنت کے زوال سے مایوس اور انگریزی حکومت کے ظلم کا شکار مسلمانوں میں حالات کا مقابلہ کرنے کا شعور بیدار کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عزیزاللہ سرمست نے کہا کہ مسلمانوں کو عصری تعلیم میں سبقت حاصل کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے طلباء طالبات پر زور دیا کہ وہ کبھی احساس کمتری کا شکار نہ ہوں بلکہ اپنی کمزوریوں پر قابو پاکر انہیں دور کرنے کی کوشش کریں۔


اس موقع پر جانثار کوثر چیئرمین صبا کالج، تجمل حسین، صدر ستیہ وادی ہیومن رائٹس، عنایت الرحمٰن سابق رکن بلدیہ یادگیر نے بطور مہمان شرکت کی جب کہ سید ساجد حیات نے اجلاس کی نظامت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details