ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کورونا معاملات میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے کورونا معاملات کو دیکھتے ہوئے احتیاطی اقدامات کے طور پر ایک ہفتے میں چار دن مکمل لاک ڈاؤن اور تین دن جزوی لاک ڈاؤن سے کووڈ کی روک تھام کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔
ریاست کے دیہی علاقوں میں بڑھتے ہوئے کورونا معاملات کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے مزید ایک ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن میں توسیع کی ہے۔ یہ لاک ڈاؤن 14 جون تک نافذ رہے گا۔ ضلع میں کورونا کے نئے معاملات کی بات کی جائے تو 54 نئے معاملات کی تصدیق ہوئی ہے اور 194 کورونا سے صحت یاب ہوکر ڈسچارج ہوئے ہیں۔