ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے پریس کلب میں نیشنل ستیہ وادی ہیومن رائٹس یادگیر کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا۔
اس موقع پر ریاست کرناٹک کے نیشنل ستیہ وادی ہیومن رائٹس کے صدر محمد تجمل حسین نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر شہر یادگیر میں 10 اکتوبر بروز اتوار بوقت دوپہر دو بجے بمقام ایڈن گارڈن فنکشن ہال ملت نگر یادگیر میں مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پروگرامز کے دوران خون کا عطیہ کیمپ، سیرت کوئز مقابلہ، ڈرائنگ کمپٹیشن، ویکسینیشن کیمپ، شجرکاری اور آنکھوں کے امراض سے متعلق کیمپ سمیت دیگر پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگاپریا، ضلع پنچایت چیف ایگزیکٹیو آفیسر شلپا شرما، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ویدامورتی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شنکر گوڑا کے ہاتھوں مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو تہنیت پیش کی جائے گی۔
اس موقع پر رکن اسمبلی وینکٹ ریڈی، رکن اسمبلی گرمٹکل ناگن گوڈا، کا ڈلور چیئرمین جواہر ایجوکیشن سوسائٹی کے چیئرمین عبدالنّبی، مہیلا مورچہ کی ریاستی نائب صدر للیتا انپور، ٹاؤن پلاننگ چیئرمین بسو، محکمۂ بلدیہ یادگیر کے چیئرمین ولاس پاٹل، بیت المال یادگیر کے صدر لائق حسین بادل، رفیق سوداگر، فیاض احمد قریشی چیئرمین وقف بورڈ مشاورتی کمیٹی یادگیر، مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔
تجمل حسین نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھاکر اس پروگرام میں شرکت کریں۔
اس موقع پر درشن گاندھی سراج احمد معین بادل منیر احمد کے علاوہ دیگر موجود تھے-