یادگیر: بجلی گرنے سے 25 سے زائد بکریاں ہلاک
بکریوں کی موت سے کسان کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔
کرناٹک کے ضلع یادگیر کے شورا پور تعلقہ کے ستیم پیٹھ میں گزشتہ رات بارش اور بجلی گرنے کے سبب 25 سے زائد بکریاں ہلاک ہوگئی ہیں۔
تماپا نامی شخص کی تقریباً دو سو پچاس بکریاں کھیت میں تھی، رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بجلی گرنے سے 25 بکریاں مر گئی اور بے شمار بکریاں علیل ہوئی ہیں۔
بکریوں کی موت سے کسان کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے کیونکہ بکریاں ہی اس کا ذریعہ معاش ہے جس کی وجہ سے وہ بے حد پریشان ہے۔
جائے حادثہ پر متعلقہ عہدے داروں نے پہنچ کر پنچنامہ کیا۔ معاملے کے متلعق ایک ایف آئی آر شورا پور پولیس تھانے میں درج کی گئی ہے۔