کورونا کے اس ماحول میں ہر آدمی پریشان ہے ایک طرف کورونا کی وبا سے لوگ خوفزدہ ہیں تو دوسری جانب اس سے بچنے کے لیے احتیاطی اقدامات کے طور پر نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے مختلف سہولیات سے محروم ہیں۔ ایسے ماحول میں غیر سیاسی تنظیمیں انسانیت کی بنیاد پر لوگوں کی مدد کے لیے آگے آرہی ہیں۔
ایسی ہی ایک تنظیم جماعت اہلسنت کرناٹک ضلع یادگیر تعلقہ گرمٹکل کی جانب سے پھل تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر جماعت اہلسنت کرناٹک ضلع یادگیر کے سیکرٹری مولانا حافظ نواز خان نے کہا کے جماعت اہلسنت کرناٹک کی جانب سے گرمٹکل کے سرکاری اسپتال میں مریضوں کے علاوہ ڈاکٹرز اور اسٹاف میں پھل اور ماسک کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ شہر کے مختلف چیک پوسٹوں پر کام کرنے والے محکمہ پولیس اور محکمہ صحت کے تحت کام کرنے والے کے گاڑی ڈرائیوروں کو فروٹ اور ماسک تقسیم کیا گیا۔ گرمٹکل کے تمام صحافیوں میں بھی پھل تقسیم کیے گئے۔
حافظ نواز خان نے اس موقع پر اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے بچاؤ کے لئے بتائے گئے احتیاطی اقدامات پر عمل کریں اور ماسک ضرور لگائیں۔ محکمہ صحت پولیس ملازمین اور صحافی احباب نے جماعت اہلسنت کرناٹک کی جانب سے کیے گئے اس اقدام کی ستائش کی۔انھوں نے کہا کہ ایسے ماحول میں لوگوں کی امداد کے لئے باہر آنا اور ان کی مدد کرنا قابل قدر عمل ہے۔اس موقع پر جماعت اہلسنت کرناٹک کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔