اردو

urdu

ETV Bharat / city

یادگیر: آکسیجن پلانٹ کی جلد تکمیل کی ہدایت - یادگیر نیوز

ضلع یاد گیرکی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگاپریا نے عہدیداران کو ہدایات دی کہ سرپور تعلقہ میں آکسیجن پلانٹ کے قیام کے کاموں میں تیزی لائیں، انھوں نے کہا کہ پلانٹ کے قیام کے کاموں کو اولین ترجیح دی جائے۔اس سے متعلقہ کاموں میں قطعی طور پر تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

یادگیر: آکسیجن پلانٹ کی جلد تکمیل کی ہدایت
یادگیر: آکسیجن پلانٹ کی جلد تکمیل کی ہدایت

By

Published : May 31, 2021, 12:58 PM IST

کورونا سے متاثر مریضوں کے لیے آکسیجن کی سپلائی ایک مسئلہ بن گیا ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں آکسیجن پلانٹ کے قیام کے لئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

کرناٹک کے ضلع یادگیر کے سر پور تعلقہ کےسرکاری ہسپتال میں آکسیجن پلانٹ کی سخت ضرورت ہے۔ اس بات کو محسوس کرتے ہوئے ضلع یاد گیر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگاپریا نے عہدیداران کو ہدایات دی کہ سرپور تعلقہ میں آکسیجن پلانٹ کے قیام کے کاموں میں تیزی لائیں، انھوں نے کہا کہ پلانٹ کے قیام کے کاموں کو اولین ترجیح دی جائے۔اس سے متعلقہ کاموں میں قطعی طور پر تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

سرپور سرکاری ہاسپٹل میں کووڈ کے مریضوں کو آکسیجن کی سہولت جلد از جلد حاصل ہو۔اس کے لیے عہدے دار اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی اور جلد نبھائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عہدیداروں کو چاہیے کہ سرپور تعلقہ میں کووڈ کی سنگین صورتحال کے پیش نظر آکسیجن پلانٹ کے کاموں کو جنگی خطوط پر انجام دیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details