اردو

urdu

ETV Bharat / city

یادگیر: موسمی امراض سے محفوظ رہنے پر زور - ڈاکٹر سید مسیح

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کچھ روز قبل ہوئی بارش کے بعد ڈینگو اور ملیریا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

یادگیر: موسمی امراض سے محفوظ رہنے پر زور
یادگیر: موسمی امراض سے محفوظ رہنے پر زور

By

Published : Sep 2, 2021, 4:06 PM IST

یادگیر میں مچھروں سے پھیلنے والی سنگین بیماریوں سے محفوظ رہنے کے سلسلہ میں ڈاکٹر سید مسیح، ایس ایم کیئر اسپتال نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ڈینگو اور ملیریا کے مریضوں میں حالیہ دنوں میں اضافہ دیکھا جارہاہے۔

یادگیر: موسمی امراض سے محفوظ رہنے پر زور

انہوں نے کہا کہ ان خطرناک وبائی امراض سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہئے۔ گھروں کے اندر اور باہر صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہئے، پینے کے لیے صاف اور ابلے ہوئے پانی کا استعمال کریں، سڑے گلے پھل، کچی سبزیاں کھانے سے گریز کریں، غذائی اشیاء کو ڈھانپ کر رکھیں، تالابوں و گندے پانی میں نہانے سے احتیاط کریں۔

ڈاکٹر سید مسیح نے کہا کہ گندہ پانی جمع ہونے سے مچھروں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے اور خطرناک امراض تیزی سے پھیلتے ہیں، اسی لیے گھروں کے اطراف و اکناف میں صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں محکمۂ صحت کی جانب سے بھی موسمی امراض کی روک تھام کے لیے شعور بیدار کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ''کسانوں کو وہ تمام حقوق دینا چاہیے جس کے وہ حقدار ہیں''

ڈاکٹر مسیح نے مزید کہا کہ اگر کسی کو 2 روز سے بخار ہوتو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع ہونا چاہئے۔ انہوں نے ڈینگو مریضوں کو زیادہ سے زیادہ مقدار میں لیکوڈ اشیاء استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پپیتا کا استعمال بھی ڈینگو مریضوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہورہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details