اردو

urdu

ETV Bharat / city

نریندر مودی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کیا جائے، کانگریس رہنما کا مطالبہ

چند دنوں قبل مرکزی حکومت کی جانب سے راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ کانگریس پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے حکومت کے اس فیصلہ کی مذمت کی جا رہی ہے-

امتیاز الدین
امتیاز الدین

By

Published : Aug 21, 2021, 10:02 AM IST

Updated : Aug 21, 2021, 11:30 AM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کےکانگریس پارٹی کے شعبہ اقلیت کے رہنما امتیازالدین نے جمعہ کو سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی۔

امتیاز الدین

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بطور وزیر اعظم راجیو گاندھی نے ملک کے لیے جو خدمات انجام دی ہیں وہ کسی سے مخفی نہیں ہے۔ انہوں نے ملک کے لیے بے شمار خدمات انجام دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے کھلاڑیوں کو دیے جانے والا ایوارڈراجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ کا نام تبدیل کرنا نامناسب ہے ۔اور وہ اس فیصلہ کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تو پھر گجرات میں واقع نریندر مودی کے نام سے موسوم اسٹیڈیم کا نام بھی تبدیل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں واقع ارون جیٹلی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کیا جائے۔


مزید پڑھیں:

راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ نام بدلنا مودی حکومت کی سطحی سوچ: شکیل احمد


امتیازالدین نے مزید کہا کہ ملک بھرکے کانگریس کارکنان کو چاہیے کہ وہ راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ کے نام تبدیل کیے جانے کے خلاف احتجاج کریں۔

Last Updated : Aug 21, 2021, 11:30 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details