ویدامورتی نے محکمہ پولیس کے افسران اور اہلکاروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ ہورہے مظالم کے خلاف عام لوگوں میں شعور بیداری کے لیے چلائی جانے والی مہم کو کامیاب بنائیں اور خاطی افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ہر گاؤں میں ایسے واقعات کے خلاف پولیس میں شکایت کو بھی یقینی بنائے اور اس سلسلہ میں ایک خصوصی سیل قائم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گاؤں والوں کے ساتھ فون ان کے علاوہ دیگر پروگرامز منعقد کرتے ہوئے قانونی بیداری پیدا کی جائے اور مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کرے۔