خراب صحت کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ گزشتہ روز پارٹی کے ضلع دفتر میں سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی دوسری برسی کے موقعے پر منعقدہ پروگرام میں بھی انہوں نے شرکت نہیں کی تھی۔
یاد گیر کے رکن اسمبلی کورونا سے متاثر - بی جے پی یاد گیر
ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر سے بی جے پی کے رکن اسمبلی وینکٹ ریڈی کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔
بی جے پی کے رکن اسمبلی وینکٹ ریڈی
فی الحال ان کی صحت مستحکم بتائی جا ری ہے اور وہ مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
واضح رہے کہ ضلع یادگیر کے تعلقہ گرمٹکل کے رکن اسمبلی ناگن گوڑا بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے اب وہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔