اردو

urdu

'خواتین کا مسلسل احتجاج قابل قدر اور اثر دار'

By

Published : Feb 16, 2020, 5:51 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 1:13 PM IST

ریاست کرناٹک کی سینئر کانگریس خاتون رہنما رفعت متین، کی بیدر آمد پر ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے ہوئے انھوں نے بتایا کہ شروع سے ہی خواتین زندگی کے ہر شعبے میں نمایاں خدمات انجام دیتی آرہی ہے۔

karnatak woman congress leader rafat mateen
'خواتین کا مسلسل احتجاج قابل قدر اور اثر دار'

ریاست کرناٹک کی سینئر کانگریس خاتون رہنما رفعت متین ، کی بیدر آمد پر ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے ہوئے انھوں نے بتایا کہ شروع سے ہی خواتین زندگی کے ہر شعبے میں نمایاں خدمات انجام دیتی آرہی ہے۔

'خواتین کا مسلسل احتجاج قابل قدر اور اثر دار'

انھوں نے اسلامی تاریخ کے حوالے سے کہا کہ خواتین جنگ کے دوران مردوں کے ساتھ جایا کرتی تھیں اورزخمیوں کی مرہم پٹی کرتی تھیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر آج مسلم خاتون شہریت ترمیمی قانون این پی آر اور این آر سی جیسے حکومت کے غلط قانون اور منصوبوں کی مخالفت کررہی ہے۔ تو اس میں کوئی تعجب نہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس قانون سے نہ صرف مسلمان بلکہ دلت اور دیگر طبقات کو خطرہ ہے۔

سی اے اے ،این آر سی، اور این پی آر کے خلاف ملک کی ہر ریاست میں اور ہر ضلع میں احتجاج میں شامل خواتین نے ہمیشہ اپنی موجودگی کا احساس دلایا ہے. انہوں نے کہا کہ دور جدید میں خواتین ہر شعبے سے وابستہ ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ خواتین مردوں سے کم نہیں ہے. انہوں نے مزید کہا کہ سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاج اور جلوس میں شرکت کرنے والی خواتین کو بریانی اور چند پیسے کے لئے شرکت کرنے کا جو الزام لگا رہے ہیں وہ خواتین کی توہین ہے. اور اس پر انھیں افسوس ہے۔

این آر سی، سی اے اے، اور این پی آر کو لیکر ملک کے گوشے گوشے میں چل رہے احتجاج میں خواتین کا بڑا اہم رول رہا ہے۔خواتین کے مسلسل احتجاج سے یہ بات عیاں ہوگئی کہ خواتین بھی نا انصافی کے خلاف اور حق کے لئے مردوں کے شانہ بشانہ ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 1:13 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details