سابق چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر قریشی کی تصنیف "دا پاپیولیشن میتھ" کے متعلق "سیو کانسٹیٹیوشن کمیٹی" اور اہم شخصیات کا کہنا ہے کہ فرقہ پرست طاقتیں اپنے سیاسی مفاد کے لئے مختلف ایجنڈوں کے ذریعے، جن میں مسلم آبادی بھی ایک ہے، مسلم سماج کے خلاف ملک میں نفرت کا زہر گھول کر خوف و ہراس کا ماحول پیدا کر رہی ہیں،لہذا عوام اس سے چوکنا رہے۔
اس سلسلے میں مسلم لیڈران کہتے ہیں کہ مسلمانوں کو اپنے ووٹر آئی ڈی و اس کے اندراج کے متعلق ہوشیار رہنے اور اسے عام کرنے کی ضرورت ہے۔