ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے کرشنا بھاگیہ جل نگم لمیٹیڈ ڈیم ڈویژن ایگزیکیٹیو انجینئر شنکر نے بتایا کہ گزشتہ دنوں سے مسلسل بارش کی وجہ سے نارائن پور بسوا ساگر آبی سطح میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے احتیاطا زائد پانی کو ڈیم سے کرشنا ندی کے لیے چھوڑا گیا ہے۔
مسلسل بارش کی وجہ سے نارائن پور ڈیم سے پانی چھوڑا گیا - نارائن پور ڈیم سے کرشنا ندی
ریاست کرناٹک میں مسلسل بارش کی وجہ سے نارائن پور بسوا ساگر کے آبی سطح میں غیر معمولی اضافے کی وجہ سے زائد پانی کو نارائن پور ڈیم سے کرشنا ندی کے لیے چھوڑا گیا ہے۔
مسلسل بارش کی وجہ سے نارائن پور ڈیم سے پانی چھوڑا گیا
ایگزیکیٹیو انجینئر شنکر نے لوگوں سے اپیل کی کہ لوگ کرشنا ندی کے ساحلی علاقوں سے دور رہیں اور اپنے مویشیوں کو بھی دور رکھیں کیونکہ کسی بھی وقت پانی میں اضافہ ہو سکتا ہے اور سیلاب کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔