اردو

urdu

ETV Bharat / city

لاک ڈاؤن: رمضان میں عبادت سے متعلق ہدایات - کرناٹک میں لاک ڈاؤن

ریاست کرناٹک کے وقف بورڈ کی جانب سے ریاست بھر کے کل 31،000 اوقافی اداروں کو رمضان المبارک میں عبادات سے متعلق ہدایات کے ساتھ ایک سرکولر روانہ کیا گیا۔

لاک ڈاؤن کے دوران رمضان میں عبادت سے متعلق ہدایات
لاک ڈاؤن کے دوران رمضان میں عبادت سے متعلق ہدایات

By

Published : Apr 16, 2020, 5:44 PM IST

اس سلسلے میں بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد یوسف نے بتایا کہ رمضان المبارک میں عبادات کے طریقہ کار کے سلسلے میں حال ہی میں امارت شریعہ کی جانب سے جاری کئے گئے ہدایات پر عمل کیا جائے۔

لاک ڈاؤن کے دوران رمضان میں عبادت سے متعلق ہدایات

اس موقع پر ڈاکٹر محمد یوسف نے بتایا کہ رمضان سے قبل وقف بورڈ کی جانب سے ایک اسکیم تیار کی جائیگی، جس کے تحت بڑے اوقافی اداروں سے رقم جمع کر مستحق غریب افراد کو مالی تعاون کیا جائیگا۔ اس موقع پر محکمہ اقلیتی بہبود کے سکریٹری ابراہیم اڈور نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ کورونا وائرس سے خلاف چل رہی جنگ میں حکومت کا ساتھ دیں۔

قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ اس دوران تمام عبادت گاہیں بند ہیں۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے پانچ لاکھ سے زائد افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس سے 12 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں، جبکہ بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 414 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے 1489 ٹھیک ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details