اردو

urdu

ETV Bharat / city

ریاستی وزیر کا سرکاری دفاتر کا دورہ - وزیر پربھو چوہان

ریاست کرناٹک کے محکمہ مویشیان، اقلیتی بہبود اور بیدر ضلع انچارج  و وزیر پربھو چوہان نے ضلع کے مختلف سرکاری دفاتر کا اچانک دورہ کیا۔

ریاستی وزیر کا سرکاری دفاتر کا دورہ

By

Published : Oct 22, 2019, 3:11 PM IST

ریاستی وزیر نے سب سے پہلے سی ایم سی بیدر سٹی میونسپل کونسل کا دورہ کیا اور وہاں کے ملازمین کا حاضری رجسٹر کا جائزہ لیا۔

ریاستی وزیر کا سرکاری دفاتر کا دورہ

محکمہ بلدیہ میں 55 ملازمین خدمت انجام دیتے ہیں جن میں سے اس وقت دو لوگ ڈیوٹی پر نہیں تھے، وزیر موصوف نے کمشنر سے دو ملازمین کی غیر حاضری کی وجہ دریافت کی، جس پر کمشنر نے کہا کہ ملازمین کی تاخیر سے آفس آنے کی وجہ سے ان کو غیرحاضر قرار دیا گیا ہے۔

اس موقع پر وزیر نے محکمہ بلدیہ کے تمام شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا اور کمشنر و تمام اسٹاف کو وقت پر آفس پہنچنے اور شہر میں صاف صفائی کو ترجیحات کی بنیاد پر کام کرنے کی تلقین کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details