ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے معروف سماجی کارکن واٹال ناگراج نے عجیب و غریب احتجاج کیا۔
احتجاج کے دوران واٹال ناگراج نے اپنے کارکنوں کے ہمراہ اپنی کار کو گدھوں سے باندھ رکھا تھا، واٹال کا یہ احتجاج شہر کے میسور بینک سرکل سے فریڈم پارک تک کیا گیا تھا۔
اس موقع پر واٹال ناگراج کے ساتھی اور سماجی کارکن تنویر احمد نے کہا کہ جب عالمی سطح پر کچے تیل کی قیمتیں کم ہیں اور پڑوسی ممالک میں بھی تیل کم قیمتوں میں فروخت کیا جاتا ہے، لیکن ہمارے ملک میں تیل قیمتیں آسمان تک پہنچ گئی ہے جس کی وجہ سے حکومت کا یہ رویہ قابل مذمت ہے.