ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے تعلقہ وڈگرہ کے بینڑبمبلی دیہات میں برقی تار کی زد میں آکر کرنٹ لگنے سے تڑپ رہے بیلوں کو بچانے کی کوشش کے دوران دو کسانوں کی موت ہوگئی۔
کرنٹ کی زد میں آکر دو کسان ہلاک - ضلع یادگیر کے تعلقہ وڈگرہ کی خبر
اس سلسلے میں وڈگرہ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرایا گیا ہے۔
کرنٹ کی زد میں آکر دو کسان ہلاک
بجلی کے تار کی زد میں آکر تڑپ رہے جانور کو بچانے کی کوشش میں تیس سالہ بسپا اور 28 سالہ مولا علی دو کسان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔
آبپاشی پمپس کی بجلی تار کی زد میں آکر بجلی کے کرنٹ سے تڑپ رہے دو بیلوں کو بچانے کی کوشش کے دوران یہ دونوں کسان بھی اس کی زد میں آگئے اور موقعے پر ہی ان کی ہلاکت ہو گئی۔
اس سلسلے میں وڈگرہ پولیس اسٹیشن میں بجلی محکمہ کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔