اردو

urdu

ETV Bharat / city

معروف سماجی کارکن ماروتی مانپاڈے کو خراج عقیدت پیش کیا گیا - activist Maruti Manpade

ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ کے مشہور و معروف سماجی کارکن کامریڈ ماروتی مان پاڈے کی یاد میں یہاں کے رنگ مندر میں ایک اجلاس منعقد ہوا اس موقع پر ان کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

Tribute was paid to renowned social activist Maruti Manpade
معروف سماجی کارگزار ماروتی مان پاڈے کو خراج عقیدت پیش کی گئی

By

Published : Feb 14, 2021, 10:13 PM IST

ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن عبدالرزاق نے کہا کہ 'مان پاڈے سی پی ایم کے سینئر رہنما تھے۔ وہ ہمیشہ ایک سیکولر ذہن رکھنے والے تھے۔ ساتھ ہی وہ کسان، مزدور غریب عوام کے حقوق کے لئے ہمیشہ اپنی آواز کو بلند کر تے رہے۔'

معروف سماجی کارگزار ماروتی مان پاڈے کو خراج عقیدت پیش کی گئی

انہوں نے سی اے اے، این آر سی مخالف تحریکوں میں عوام کو جوڑنے کام کیا تھا۔ آج وہ ہمارے بیچ نہیں ہیں۔ ان کی خدمات کو یاد کر تے ہوئے ان کی تحریک کو آگے بڑھانے کے لئے ماروتی مان پاڈے کے فولورس نے اس اجلاس اہتمام کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details