اردو

urdu

By

Published : Jul 6, 2020, 1:59 PM IST

ETV Bharat / city

کہنہ مشق شاعر معین محمود کوخراج عقیدت

معین محمود نے اپنی کم عمری میں ہی مشاعروں میں شرکت کر کے اپنی شعری و ادبی صلاحیتوں کو نہ صرف منوایا بلکہ سامعین اور قارئین کو اپنی طرف متوجہ بھی کیا۔

Tribute
Tribute

کرناٹک کے شہر گلبرگہ کی معزز شخصیت اورکہنہ مشق شاعر معین محمود اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ انہیں شعر و ادب کا شغف اور غیر معمولی دلچسپی اپنے طالب علمی کے زمانے سے ہی تھی۔

انہوں نے اپنی کم عمری میں ہی مشاعروں میں شرکت کر کے اپنی شعری و ادبی صلاحیتوں کو نہ صرف منوایا بلکہ سامعین اور قارئین کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ جہاں ان کی طبیعت میں غیر معمولی شعر وادب سے رغبت و وابستگی تھی وہیں مزاج میں غیرمعمولی صوفیانہ پن بھی بدرجہ اتم موجود تھا۔

ان کی شعری زبان بڑی سلجھی ہوئی نفیس اور نستعلیق ہوا کرتی تھی۔ یہی وجہہ ہے کہ الفاظ کے استعمال میں بڑا محتاط رویہ اختیار کرتے تھے۔ انہوں نے جہاں زمانہ کے نامساعد حالات پر خامہ فرسائی کی وہیں ان کے کلام میں تصوف کا غیر معمولی رنگ بھی دیکھنے کو ملتا ہے۔

یہی وجہہ ہے کہ ان کی شاعری ہرخاص وعام کو متوجہہ کرتی تھی۔ ان کے یہاں اپنے اسلاف کی غیر معمولی پاسداری تھی، وہ سچے عاشق رسولؐ اور اولیائے کرام سے عقیدت اور محبت رکتھے تھے۔

ڈاکٹر وہاب عندلیب سابق صدر کرناٹک اردو اکیڈیمی، امجدجاوید صدر انجمن، ڈاکٹر ماجد داغی معتمد انجمن، میرشاہ نوازشاہین، ڈاکٹر حشمت، نائبین صدر، ولی احمد خازن، ڈاکٹر محمد افتخار الدین اختر شریک معتمد، خواجہ پاشاہ انعامدار معتمد تنظیمی، پروفیسر عبد الحمید اکبر صدر شعبہ اردو خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی، پروفیسر حمید سہروردی سابق صدر انجمن، ڈاکٹر رفیق رہبر، عبدالحمید، ڈاکٹر وحید انجم، ڈاکٹر اسماء تبسم، مجیب احمد، صلاح الدین نے ان کو بھرپور خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی اردو دوستی، اردو شعروادب سے غیرمعمولی شغف اوردلچسپی لائق ستائش رہی۔ ان کی بہ کمال شاعری یقیناً اردو زبان وادب میں ایک اضافہ ہے۔

ایسی شخصیت کاہمارے درمیان نہیں رہنا یقیناً ہم تمام شہریان گلبرگہ کابڑاخسارہ ہے۔گلبرگہ ایک انتہائی منکسر المزاج اور مرنجان مرنج شخصیت اور بہ کمال شاعر سے محروم ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details