اردو

urdu

ETV Bharat / city

مویشیوں میں گلے اور جلد کی بیماری - ضلع گلبرگہ کی خبریں

مویشیوں میں گلے اور جلد کی بیماری سے کسانوں کو احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

مویشیوں کو گلے اور جلد کی بیماری
مویشیوں کو گلے اور جلد کی بیماری

By

Published : Sep 26, 2020, 6:39 AM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں مویشیوں کے گلے اور جلد کے امراض ( ایل ایس ڈی) لاحق ہورہے ہیں، مذکورہ مرض پر قابو پانے کے لیے ضلع کے کسانوں سے احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

گلبرگہ ضلع پنچایت کے زرعی وانڈ سٹری اسٹائنڈنگ کمیٹی کے صدر نشین گرو شانت گوڑا نے اس سلسلے میں ایک پریس نوٹ جاری کر کے کسانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ مرض میں زیادہ ترمویشیو کے جسم پر گڑے اور داغ آتے ہیں۔

اس کے علاوہ ذرانخار اور پانی اور چارہ کھانے میں تکلیف ہوتی ہے، اس طرح کی علامتیں نظر آئیں تو کسان فوری قریبی وٹرنری ڈاکٹر سے رابط کر کے موزوں علاج کرالیں اور اس سے ہی مرض پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

محکمہ وٹرنری ومویشیاں کے ڈپٹی ڈائریکٹر وی ایچ ہنومنتانے بتایا کہ اس سے کسان خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ احتیاطی اقدامات اختیار کرکے جانوروں کے لیے مچھر دانی لگوائیں، صاف رکھیں اطراف واکناف میں پانی جمع نہیں ہونے دیں، رات کے اوقات میں نیم کے پتوں کا دھواں دیں۔

اس کے علاوہ مویشیوں کو مچھروں سے محفوظ رکھیں مذکورہ مرض کو ایک جانور سے دوسرے جانوروں تک پھیلنے سے روکنے کے اقدامات کریں، مذکورہ مرض کی علامتیں نظر آئیں تو فوری اپنے قریبی مویشی اسپتال سے رجوع کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details