اردو

urdu

ETV Bharat / city

گلبرگہ: تین بین ریاستی موٹر سائیکل چور گرفتار - گلبرگہ کی خبر

بتایا جاتا ہے موٹرسائیکل چور حیدرآباد میں گیرج میں رکھی موٹرسائیکلوں کو چوری کرکے اور اس کے نمبر پلیٹ تبدیل کرکے بازار میں فروخت کردیتے تھے۔

گلبرگہ: تین بین ریاستی موٹر سائیکل چور گرفتار
گلبرگہ: تین بین ریاستی موٹر سائیکل چور گرفتار

By

Published : Aug 25, 2020, 5:47 AM IST

ریاست کر ناٹک کے گلبرگہ شہر میں تین بین ریاستی موٹر سائیکل چور کو پولیس نے گرفتارکیا ہے ۔ پولیس نے ملزمین کے قبضہ سے تین لاکھ روپیے مالیت کی موٹر سائیکلیں ضبط کی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ چوری کے الزام میں پولیس نے حیدر آباد کے ساکن 25 سالہ محمد چودھری، 23 سالہ جیلانی اور بندرواڑ موضع کا ساکن 25 سالہ محمد سہیل چودھری کو گرفتار کیا ہے۔

بتایا جاتا ہے موٹرسائیکل چور حیدرآباد میں گیرج میں رکھی موٹرسائیکلوں کو چوری کرکے اور اس کے نمبر پلیٹ تبدیل کرکے بازار میں فروخت کردیتے تھے۔ اس معاملے میں سہیل چودھری ان کے مدد گار تھے۔ پولیس نے تینوں ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے اور سختی سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details