اردو

urdu

ETV Bharat / city

ہر تعلقہ میں ایک اسکینگ سنٹر ہونا چاہیے - There should be a Scanning center in every area

مانک ریڈی صدر یادگیر ضلع کانگریس کسان مورچہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آج ہم نے ضلع نگران وزیر شنکر سے کسانوں کے مسائل کو لے کر بات کی اور ایک میمورنڈم پیش کیا۔

ہر تعلقہ میں ایک اسکینگ سنٹر ہونا چاہیے
ہر تعلقہ میں ایک اسکینگ سنٹر ہونا چاہیے

By

Published : May 29, 2021, 7:45 PM IST

کرناٹک:کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے نافذ کردہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہر کاروبار متاثر ہے کسی بھی شعبے سے وابستہ احباب موجودہ حالات میں بے حد پریشان ہیں دیگر شعبہ جات کی طرح ملک کا کسان بھی اس کورونا وائرس کی وبا سے بچنے کے لئے جزوی لاک ڈاؤن اور مکمل لاک ڈاؤن کی وجہ سے کسان اپنا مال فروخت کر نہیں پا رہے ہیں اور مال فروخت نہ ہونے کی وجہ سے ان کی ضرورت پوری نہیں پا رہی ہیں جس کی وجہ سے کئی کسان پریشان حال ہے۔

ہر تعلقہ میں ایک اسکینگ سنٹر ہونا چاہیے

مانک ریڈی صدر یادگیر ضلع کانگریس کسان مورچہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آج ہم نے ضلع نگران وزیر شنکر سے کسانوں کے مسائل کو لے کر بات کی اور ایک میمورنڈم پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے اس ماحول میں کسان کافی پریشان ہیں کیونکہ کسان اپنا مال فروخت نہیں کر پا رہا ہے کیونکہ لاک ڈاون کی وجہ سے مارکیٹ بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ضلع یادگیرکے کسانوں کے مسائل کو لےکر ضلع یادگیر نگران وزیر شنکر سے ضلع کے کسانوں سے متعلق گفتگو ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اس یادداشت میں ہم نے ریاستی حکومت سے پریشان حال کسانوں سے متعلق حکومت کو غور و فکر کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس کے علاوہ ضلع یادگیر کے سرکاری ہسپتال میں ایک ہی اسکینگ سنٹر ہے جس کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس لئے ہم نے ریاستی حکومت سے اپیل کی ہے کہ ہر تعلقہ کے سرکاری ہسپتال میں ایک اسکینگ سنٹر قائم کیا جائے۔

یادگیر ضلع نگران وزیر شنکر نے ضلع کے کسانوں اور مریضوں کے لئے اسکینگ سنٹر سے متعلق مسائل کو کافی سنجیدگی سے لینے کی بات کہتے ہوئے کہا کہ یادگیر کے ان مسائل کو ریاست کے وزیراعلیٰ کے علم میں لایا جائے گا۔ اس موقع پر کسان مورچہ کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details