اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریاستی سیکرٹری چندرشیکھر نے کہا کہ 'صحافی فرنٹ لائن ورکرز کے طور پر کام کر رہے ہیں، موجودہ حالات میں ڈاکٹر پولیس اور صحافی ان تینوں احباب کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا'۔
یادگیر: 'وبا کے دوران صحافیوں کی خدمات قابل ستائش' - صحافیوں کی خدمات قابل تعریف
ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے پریس کلب میں ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں ریاستی سیکریٹری چندر شیکھر و بی جے پی کسان مورچہ کی جانب سے شہر کے تمام صحافیوں کو ماسک سنیٹائزر تقسیم کیا گیا۔
وبا کے دوران صحافیوں کی خدمات قابل ستائش
اس دوران انہوں نے صحافیوں کو ویکسین لینے کی بھی صلاح دی، اس موقع پر کرناٹک یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر آندودھر نے کہا کہ 'آپ جہاں کہیں بھی جائیں، ماسک ضرور لگائیں اور سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھیں'۔
انہوں نے کہا کہ 'کئی بار صحافیوں کو مشکل حالات سے گزرنا پڑتا ہے، موجودہ حالات میں کورونا اور لاک ڈاؤن میں صحافیوں کی ذمہ داری اور بھی بڑھ گئی ہے'۔
Last Updated : May 25, 2021, 6:56 PM IST