اردو

urdu

ETV Bharat / city

'حکومت کورونا وبا پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے' - کرناٹک کی اہم خبر

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے صدر سید حسین خالد نے کہا کہ 'مرکزی حکومت ہو یا پھر ریاستی حکومت، کورونا وائرس پر قابو پانے میں دونوں پوری طرح ناکام ہو چکی ہیں۔

حکومت کورونا وبا پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے
حکومت کورونا وبا پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے

By

Published : May 25, 2021, 4:37 PM IST

عام لوگوں کے مسائل اور ان کی پریشانیوں سے قطع نظر حکومت اپوزیشن اور ماہرین سے صلاح مشورہ کے بغیر ہی اپنی من مرضی کر رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگ آئے دن ایک نئی مصیبت کا شکار ہو رہے ہیں۔ اگر کوئی کام رائے مشورہ سے کیا جاتا ہے تو عام لوگوں کو اتنی تکلیفیں اُٹھانے نہیں پڑتی ہیں۔

حکومت کورونا وبا پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے

انہوں نے کہا کہ 'ریاستی حکومت کورونا پر قابو پانے کا واحد راستہ لاک ڈاؤن سمجھ رہی ہے، جبکہ لاک ڈاؤن سے عام لوگوں کی بنسبت سماج کا مزدور و غریب طبقہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کافی مشکلات سے جوجھ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'تمل ناڈو، آندھرا پردیش اور تلنگانہ حکومتیں لاک ڈاؤن سے قبل مزدور غریب طبقے سے جڑے افراد و دیگر لوگوں کو کئی بڑی سہولیات دینے کا اعلان کر چکی ہیں اور پھر انہوں نے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ' ان پریشان کن حالات کے پیش نظر ہم کرناٹک کے وزیر اعلی سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی غریب خاندانوں کو مالی امداد فراہم کریں'۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details