انہوں نے کہا کہ یہ سڑک پر ٹریفک کا گزر زیادہ ہے اس لیے اس کام کو معیاری اور جلد پائے تکمیل کو یقینی بنائیں۔ اس موقع پر تحصیلدار چن ملپا کے علاوہ دیگر موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے ریلوے پُل کا معائنہ کیا - یادگیر کے ڈپٹی کمشنر ایم کرما راؤ
ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے ڈپٹی کمشنر ایم کرما راؤ نے یادگیر شہر کے پرانے بس اسٹینڈ کے قریب شاہراہ نمبر 15 یادگیر، شاہ پور پُل کی مرمت کے کام کا معائنہ کیا اور ملازمین کو کام کے تیزی سے مکمل کرنے کا مشورہ دیا۔
ڈپٹی کمشنر نے ریلوے پُل کا معائنہ کیا
واضح رہے کہ شہر یادگیر میں مسلسل ہوئی تین دن شدید بارش سے یہ پُل تباہ ہو گیا ہے۔ یادگیر سے شاہ پور، شورا پور، بینگلور اور بیجاپور کے علاوہ مختلف دیہاتوں کو شہر سے جوڑنے والا یہ اور ریلوے برج فی الحال احتیاطی اقدامات کے طور پر بند کیا گیا ہے۔