کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک گیر سطح پر دو میعادوں میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے درمیان ملک بھر سے یومیہ مزدور اور کی تشویشناک حالات کی خبریں سرخیوں میں۔ خبروں کے مطابق اچانک لاک ڈاؤن نافذ کیے جانے سے کروڑوں لوگوں کو دشواریوں کا سامنا ہے۔
لاک ڈاؤن کی وجہ سے نہ صرف غریب طبقہ بلکہ متوسط طبقہ بھی فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ کیوں کہ متعدد شعبے میں کام بند پڑا ہے، جبکہ محنت کش افراد کے پاس کام نہ ہونے کی وجہ سے وہ لوگ کھانے پینےکو محتاج ہوگئے ہیں۔