بنگلور: یوکرین پر روس کے حملے کے خلاف بنگلور میں ایس یو سی آئی کمیونسٹ پارٹی نے احتجاج کیا جس میں روس کی یوکرین پر زیادتی کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔
اوما نے کہا کہ امریکہ کی طرح روس بھی ایک سامراجی ملک بنتا جارہا ہے۔
ڈاکٹر کے اوما نے کہا کہ ہم ہر اعتبار سے یوکرین میں جنگ کے خلاف ہیں، کیونکہ کہیں بھی جنگ میں نقصان عام انسانوں کا ہی ہوتا ہے، معصوم عوام حملہ آور ڈکٹیٹرز کے غلط فیصلوں کی بلی چڑھتے ہیں۔
انہوں نے نے مرکزی حکومت پر سخت تنقید کر ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت روس اور امریکہ دونوں ہی کو خوش کرنے کی کوشش میں یوکرین کے متعلق کوئی فیصلہ نہیں لیا۔
مظاہرین نے روس کے خلاف نعرے بازی کی اور بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس جنگ کو روکنے کے سلسلے میں اقدامات کریں۔