اردو

urdu

کرناٹک: برادران وطن کو مسجد میں آنے کی دعوت

By

Published : Dec 2, 2019, 8:02 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع شموگہ کے شرالاکپہ شہر میں اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا کی جانب سے برادران وطن کو بلاتفریق مسجد میں آنے کی دعوت دی گئی۔

غیر مسلموں کو مسجد میں آنے کی دعوت
غیر مسلموں کو مسجد میں آنے کی دعوت

اس موقع پر محمد آصف نے کہا کہ اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) کی جانب سے مسجد اور مندر کے فرق کو ختم کرنا اور تعلیم یافتہ نوجوان میں اتحاد کا پیغام دینے کے لئے اس طرح کا اجلاس یہاں کے مسجد میں دیگر مذاہب کے عوام کو دعوت دیکر اسلامی تعلیمات کو عام کر نے کی کوشش کی جارہی ہے۔

کیوں کہ ہمارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ صلے علیہ وسلم کی دعوت سب کے لیے تھی وہ صرف مسلمانوں کےلئے دنیا میں پیغمبر بن کر نہیں آئے تھے۔ وہ تمام انسانوں کےلئے رحمت للعالمین بن کر آئے تھے۔

غیر مسلموں کو مسجد میں آنے کی دعوت

ان کا کہنا تھا کہ آج ملک میں ذات پات کے نام پر نفرت پھیلائی جارہی ہے۔ اس نفرت کے دیوار کو توڑ نے کی ضرورت ہے۔ اانہوں نے کہا کہ غیر مسلم بھائیوں کو مسجد میں آنا چاہیے اور مسلمانوں کو مندر میں جا کر وہاں کی تعلیمات کو جاننے کی کوشش کرنی چاہیے۔

لہٰذا اسی مقصد کے تحت اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا کی جانب سے اسکول اور کالجز کے طلبا کے مابین اس طرح کی بیداری مہم چلائی جا رہی تاکہ اسے عام کیا جا سکے اور اسلامی تعلیمات کوبلا تفریق عام کیا جائے اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات سے ہر طبقے کو روشناس کرایا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details